ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 15 فروری 2016 20:14

سیالکوٹ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔15فروری۔2016ء) سیالکوٹ میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔ واقعات کے مطابق جموں روڈ پرموٹرسائیکل اور سائیکل کے تصادم میں48سالہ محمد منشاء ،کنگرہ روڈ موٹرسائیکل اور چنگ چی رکشہ کے تصادم میں45سالہ محمد امتیاز،پکا گڑھا نامعلوم موٹر سائیکل کی ٹکر سے پیدل سڑک پار کرنے والی 60سالہ نذیرہ بی بی ،دوبرجی چوک موٹرسائیکل پھسلنے سے گر کر19سالہ علی احمد،ڈسکہ روڈ دو موٹرسائیکلوں کے تصادم میں40سالہ ندیم انجم شدیدزخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو سیالکوٹ کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کروادیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :