کیری ڈبہ اورموٹر سائیکل میں تصادم :ڈیڑھ سالہ بچہ جاں بحق ‘میاں بیوی سمیت تین افراد شدید زخمی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 15 فروری 2016 20:14

سیالکوٹ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔15فروری۔2016ء) ڈیفنس روڈ پر کیری ڈبہ اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں ڈیڑھ سالہ بچہ جاں بحق اورمیاں بیوی سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

واقعہ کے مطابق حادثہ ڈیفنس روڈ پرپیش آیا جس میں موٹرسائیکل کے پہیہ میں عبایا پھنسنے سے گر نے اور پاس سے گزرنے والے کیری ڈبہ سے ٹکرانے سے ڈیڑھ سالہ محمد طارق ولد طاہرسر پر چوٹ آنے کی وجہ سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دیگر زخمیوں میں اس کا والد32سالہ طاہر ،والدہ29سالہ تہمینہ طاہر اور40سالہ ثناء اللہ شامل ہیں۔زخمیوں کو ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے جبکہ پولیس مصروف کاروائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :