ٹریکٹرٹرالی کی رکشہ کو ٹکر : 23سالہ حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 15 فروری 2016 20:12

سیالکوٹ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری۔2016ء) سیالکوٹ میں ٹریفک حادثہ میں ٹریکٹرٹرالی کی رکشہ کو ٹکر کے نتیجہ میں 23سالہ حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ وزیرآباد روڈ پرسمبڑیال سے امانت علی اپنی 23سالہ حاملہ بیوی ثمرہ بی بی کو لے کر ڈیلوری کیلئے ہسپتال لے جارہا تھا کہ راستہ میں ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم میں 23سالہ ثمرہ بی بی ٹریکٹر کا ٹائر سر سے گزر جانے کی وجہ سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ریسکیو1122نے ڈیڈ باڈی سول ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دی۔

متعلقہ عنوان :