ٹیکس ادائیگی ہر شہری کی ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنر ٹیکس عمران شمسی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 15 فروری 2016 20:12

سیالکوٹ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری۔2016ء) ڈپٹی کمشنر ٹیکس عمران شمسی کا کہنا ہے کہ ٹیکس کی ادائیگی ہر پاکستانی شہری کی ذمہ داری ہے اور اگر ٹیکسوں کی ادائیگی کا نظام ٹھیک ہوجائے تو پاکستان سے غربت ،بدحالی اورافراتفری ختم ہوجائے گی اور ٹیکس ادا کرنے والوں کو سہولیات ملیں گی ۔سیالکوٹ میں پیرس روڈپر ہوٹل میں ہونے والے سیمینار میں مرکزی انجمن تاجراں کے صدر مہر غلام مجتبی سمیت ٹیکس گزاروں ، شہریوں اور ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے بھی شرکت کی تھی ۔

ڈی سی عمران شمسی نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں جہاں ٹیکسوں کی ادائیگی کا طریقہ کار واضح ہے اور شہری ٹیکس کی ادائیگی قومی فریضہ سمجھ کر ادا کرتے ہیں وہاں خوشحالی اور ترقی ہے اور ایسے معاشرے میں بے چینی ، بدامنی اور لاچاری کا کوئی تصور نہ ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ فیڈرل بیوروآف ریونیو پاکستا ن نے رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی کا طریقہ کار رائج کیا ہے جس سے ٹیکس گزاروں کو سہولت ہی ہوگی اورا ب کسی تاجر کو ٹیکس کی ادائیگی میں کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور سینٹ اس سکیم کے تحت ٹیکس ادا نہیں کرسکتے اور نہ ہی منشیات ، دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کے تحت سزایافتہ مجرم ٹیکس ادا کرسکتے ہیں ۔ سیمینار میں شرکا ء نے اس نوعیت کے سیمینار میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس نوعیت کے سیمینار مستقبل میں بھی جاری رہنے چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :