مسلم لیگ (ضیاء) کی جانب سے حلقہ کے نومنتخب چیئر مین ‘وائس چیئر مین اورنومنتخب کونسلرز کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 15 فروری 2016 20:06

ہارون آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری۔2016ء)مسلم لیگ (ضیاء) کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے نے حلقہ کے نومنتخب چیئر مین یونین کونسلز ،وائس چیئر مین یونین کونسلز اور بلدیہ ہارون آباد کے نومنتخب کونسلرز کے اعزاز میں بندھن ہال میں عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں نومنتخب بلدیاتی نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ محمد اعجا زالحق ایم این اے اور مرکزی چیئر مین مسلم لیگ (ضیاء) حاجی محمد یٰسین بھی اس عشائیہ میں خصوصی طور پر شریک ہوئے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ضیاء) کے مرکزی رہنماؤں نے نومنتخب بلدیاتی نمائندگان کو بلدیاتی نظام کی اہمیت او افادیت کے پیش نظر بنیادی سطح پر عوامی مسائل کے حل کے حوالہ سے بھر پور کردار ادا کرنے کے جذبہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی ادارے اور منتخب بلدیاتی نمائندگان اس سیٹ اپ میں خصوصی اہمیت کے حامل ہیں اور عوام کی تما تر امید یں ان سے وابستہ ہیں اور ہمارا عزم ہے کہ علاقہ کے مسلم لیگ (ضیاء) کے پلیٹ فارم سے منتخب ممبران اسمبلی کی طرح منتخب بلدیاتی چیئر مین ،وائس چیئر مین اور کونسلر بھی تعمیرو ترقی کے اس سفر یں شانہ بشانہ رہیں گے اور عوام کی توقعات پر پورے اترتے ہوئے اس نظام کی کامیابی کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے نومنتخب بلدیاتی نمائندگان نے ایم این اے محمد اعجاز الحق اور ایم پی اے چوہدری غلام مرتضی کی ترقیاتی منصوبہ جات کے جال بچھانے کے موجودہ پروگرامز کو قابل ستائش قرارد یا اور تعمیرو ترقی کے سفر میں ان کے جذبے اور پروگرام میں ہر ممکن حد تک کاوشیں بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔