شیعہ علماء کونسل کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق کرنے کا مطالبہ

پیر 15 فروری 2016 19:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 فروری۔2016ء)شیعہ علماء کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عالمی منڈی کی مناسبت سے کی جائے۔

(جاری ہے)

شیعہ علما کونسل کی مجلس عاملہ کا اجلاس لاہور میں ہوا، جس کی صدارت علامہ سبطین سبزواری نے کی،اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ حکومت فوری طور پر فورتھ شیڈول کا فیصلہ واپس لے۔اجلاس میں کہا گیا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کرے، پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کی نجکاری کا فیصلہ فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔