فیصل آباد، چار مسلح ڈاکوؤں نے گھرمیں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا ،مزاحمت پر نوجوان طالبعلم قتل

پیر 15 فروری 2016 19:29

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 فروری۔2016ء) تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ میں چار مسلح ڈاکوؤں نے گھرمیں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا ، مزاحمت پر سکینڈ ایئر کے طالب علم کوفائرنگ کرکے قتل کردیا‘گھریلوکی جوابی فائرنگ کے بعد ڈاکوؤں فرارہوگئے آن لائن کے مطابق تھانہ جھنگ بازار کے علاقے شاداب کالونی میں رہائش پذیر سید تصور حسین کے گھر آج صبح پونے7بجے چار مسلح ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کر دی‘ اس دوران گھر میں موجود سکینڈ ایئر کے طالب علم رمضان نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے اسے گولیاں مار کر موت کی نیند سلا دیا‘ ذرائع کے مطابق گھر والوں نے بھی جوابی فائرنگ کی تاہم ڈاکو بچ نکلے اور فرار ہو گئے‘جبکہ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے مکو آنہ میں جڑانوالہ روڈ پر کار سوار ڈاکوؤں نے ٹال پلازہ کے ملازمین سے ہزاروں روپے کی نقدی‘ مو بائل فون وغیرن چھین لئے‘ تھانہ ستیانہ کے علاقہ جھامرہ میں مسلح ڈاکوؤں نے ریاض کو لوٹ لیا‘۔

متعلقہ عنوان :