چوہدری حامد حمید کی نا اہلی کیس کی سماعت 18فروری کو ہو گی ‘سپریم کورٹ کا نیا بنچ سماعت کریگا

پیر 15 فروری 2016 19:24

سرگودہا ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 فروری۔2016ء ) چوہدری حامد حمید کی نا اہلی کیس کی سماعت 18فروری کو ہو گی ‘سپریم کورٹ کا نیا بنچ سماعت کریگا ‘ ذرائع کے مطابق وکلاء کی طرف سے دائر درخواست پر دلائل دئیے جائیں گے ‘ راہنما پی ٹی آئی ممتاز احمد کاہلوں نے کہا ہے کہ انشاء اللہ 18فروری کو مسلم لیگ (ن) کی ایک اور وکٹ گر جائے گی ‘ انہوں نے کہا کہ 18فروری بروز جمعرات کو سپریم کورٹ میں چوہدری حامد حمید کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست خارج ہو جائے گی جس کے بعد مسلم لیگ نواز کو ایک اور بڑا دھچکا لگے گا ‘ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی بھرپور حصہ لے گی انہوں نے کہا کہ اثاثے چھپانے کی بناء پر فیصل آباد کے ٹربیونل بنچ نے بھی ان کے خلاف فیصلہ سنایا تھا انشاء اللہ سپریم کورٹ بنچ بھی اسی طرح کا فیصلہ سنا کر آئین کے آرٹیکل 63-64کی خلاف ورزی کرنے والوں کوعبرتناک سزا دیں گے۔

متعلقہ عنوان :