سرکاری اداروں میں کرپشن نہیں ہونے دینگے ،مسلم لیگ ن کا کرپشن خاتمہ کا ویژن نمایا ں ہے،طاہر بلال طور

پارٹی قیادت کی ہدایت پر سرکاری اداروں میں کرپشن پر نظر رکھی ہوئی ہے رجسٹری برانچ میں سب سے زیادہ کرپشن ہے ہمارے دو ر حکومت کے اختتام پر پاکستان دہشت گردی کرپشن ،بے روزگاری سے پاک پاکستان توانائی کا بحران بھی ختم ہوجائے گا ، نوازشریف کی قیادت میں ملک کو جدید ترقی یافتہ خوشحال ملک بنائینگے،لیگی رہنماء

پیر 15 فروری 2016 19:12

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 فروری۔2016ء) سرکاری اداروں میں کرپشن نہیں ہونے دینگے ۔مسلم لیگ ن کا کرپشن خاتمہ کا ویثرن نمایاہے پارٹی قیادت کی ہدایت پر سرکاری اداروں میں کرپشن پر نظر رکھی ہوئی ہے رجسٹری برانچ میں سب سے زیادہ کرپشن ہے ہمارے دو ر حکومت کے اختتام پر پاکستان دہشت گردی کرپشن ،بے روزگاری سے پاک پاکستان توانائی کا بحران بھی ختم ہوجائے گا۔

وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک کو جدید ترقی یافتہ خوشحال ملک بنائینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن مرکزی کونسل ممبر وضلعی سینئر نائب صدر طاہر بلال طور نے ممبر مرکزی کونسل چوہدری محمد حنیف،سابق یونین نائب ناظم محمد اکبر چانڈیہ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا طاہر بلال خان طور نے کہا پارٹی ہدایت پر سرکاری محکموں میں کرپشن پر نظر رکھے ہوئے ہیں متعلقہ افسران اور پارٹی قیادت کو کرپٹ افسران کی نشاندہی کرتے رہیں گے رجسٹری برانچ میں کرپٹ ٹاؤٹ مافیا کا راج ہے رجسٹر ار کے خلاف کرپشن کی رپورٹ اوپر بھیج رہے ہیں اور اس حوالے سے ڈی سی او کے نوٹس میں بھی لارہے ہیں انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کرپشن کلچر کا خاتمہ کرکے دم لے گی۔