مسلم لیگ(ن) نے سیاست کی آڑ میں بد معاشی کا جو بازار گرم کر رکھا ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ محمد ارشد مہند ایڈووکیٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 15 فروری 2016 18:55

حافظ آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15فروری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد ارشد مہند ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر نکیال میں پیپلز پارٹی کے کارکن کی ہلاکت پر گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے سیاست کی آڑ میں بد معاشی کا جو بازار گرم کر رکھا ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

خود کو شریف سیاستدان کہنے والے قتل و غارت کرکے اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے اور اس بدمعاشی کا بدلہ عوام آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن سے لے گی اور بھاری اکثریت سے پیپلز پارٹی کو کامیاب کروا ئے گی جس سے ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر جاگیرداروں، وڈیروں اور چودھریوں کی سیاست کی بجائے شریف النفس لوگ عوام کے مسائل حل کرنے کےلئے بر سر پیکار نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :