حافظ آباد اور اسکے گردو نواح میں وزیر اعلی کی نیشنل انکم سپورٹ سکیم کے جعلی فارمز فروخت کرکے غریب اور سادہ لوح افراد کو لوٹے جانے کا سلسلہ جاری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 15 فروری 2016 18:55

حافظ آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15فروری۔2016ء) حافظ آباد اور اسکے گردو نواح میں وزیر اعلی کی نیشنل انکم سپورٹ سکیم کے جعلی فارمز فروخت کرکے غریب اور سادہ لوح افراد کو لوٹے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

مقامی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کوئی نوٹس نہ لئے جانے کے بعد اس مذموم دھندے میں دن بدن تیزی آرہی ہے اور پوسٹ آفس کے باہر اس سکیم کے جعلی فارمز رجسٹری کروانے والوں کا ہمہ وقت تانتا لگنے سے سڑک پر ٹریفک بھی بلاک رہنے لگی ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضلع بھر میں وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کی تصاویر کے ساتھ جعلی فارمز اب گلی ، محلوں میں گردش کرتے دےکھائی دے رہے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق حکومت سے امداد کے حصو ل کے یہ جعلی فارمز ہر روز سینکڑوں کی تعداد میں وزیر اعلی کے نام رجسٹری کروائے جارہے ہیں لیکن ابھی تک خفیہ اداروں کی رپورٹس اور شہریوں کے مطالبہ کے باوجود اس مذموم اور بوگس دھندے کور وکنے کے لئے کوئی کاروائی عمل مہں نہ لائی جاسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :