گورنمنٹ گرلزکمیونٹی ماڈل سکول چاہ مغلاں میں ٹیچرنہ ہونے کی وجہ سے بچوں کے مستقبل کاتاریک ہونے کااندیشہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 15 فروری 2016 18:11

کنجاہ (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15فروری۔2016ء)گورنمنٹ گرلزکمیونٹی ماڈل سکول چاہ مغلاں میں ٹیچرنہ ہونے کی وجہ سے بچوں کے مستقبل کاتاریک ہونے کااندیشہ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز کمیونٹی ماڈل سکول میں اس وقت بچوں کی تعدادتقریباً120ہے ان بچوں کے لیے تین اساتذہ کویہاں پرتعینات کیاگیاتھاجبکہ ایک اساتذہ رخصت پراوردوسری ٹیچرکی تبدیلی ہوچکی ہے اورتیسری ٹیچرکی ڈیوٹی ایک امتحانی سینٹرپرلگی ہوئی ہے جس کی وجہ سے بچوں کے والدین میں سخت پریشانی پائی جاتی ہے چاہ مغلاں کی ممتازشخصیات محمداکبر،محمدارشدنے ڈی سی اوگجرات اورمحکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔