انتظامیہ کھیل کے میدانوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ شاہین ہاکی کلب عرصہ دراز سے زبوں حالی کا شکار ہے۔ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ضلع پاکپتن

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 15 فروری 2016 17:59

عارف والا(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15فروری۔2016ء) ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ضلع پاکپتن کے سیکریٹری انفارمیشن و سینئر کھلاڑی سید طاہر حسین ہمدانی نے کہا ہے کہ مقامی انتظامیہ کھیل کے میدانوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ شاہین ہاکی کلب عرصہ ءدراز سے زبوں حالی کا شکار ہے۔گراﺅنڈ میں جگہ جگہ گڑھے بنے ہوئے ہیں۔

دیوار ٰ ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور سیڑیاں خستہ ہو کر ختم ہو چکی ہیں۔گراﺅنڈ میں انسانوں کی جگہ جانور دوڑ پھر رہے ہیں۔آئے روز شادی بیاہ کے فنکشز کی وجہ سے گراﺅنڈ کی حالت بگڑ چکی ہے۔متعلقہ آفیسران کے نوٹس میں کئی دفعہ دیا گیا مگر ان کے کان میں جوں تک نہیں رینگی۔اگر آئندہ چند روز میں گراﺅنڈ کا لیول نہ کیا گیا اور گراﺅنڈ کی تعمیر نو نہ کر وائی گئی تو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ شاہین ہاکی کلب عارف والا میں سماءکو انٹر ویو دے رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی ملی بھگت سے شادی بیاہ والے ٹینٹ لگا کر تقریبات کرتے ہیں جس سے گراﺅنڈ کا بیڑا غرک ہو چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شاہین ہاکی کلب عارف والا ضلع پاکپتن کا وہ گراﺅنڈ ہے جہاں سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی نکلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان رانا غضنفر بھی اسی گراﺅنڈ میں کھیل کر اس مقام تک پہنچے ہیں۔

سید طاہر حسین ہمدانی کا کہنا تھا کہ اگر انتظامیہ اب بھی ان گراﺅنڈ ز کو آباد کر نے کے لیئے اقدامات کرے تو اچھے کھلاڑیوں کی کھیپ تیار کی جا سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب یوتھ فیسٹول پر پیسہ لگانا فضول ہے جب تک حکومت کھلاڑیوں کے کھیلنے کا مناسب بندو بست نہیں کرتی۔انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ نہ صرف گراﺅنڈ کا لیول کروایا جائے بلکہ شادی بیاہ کی تقریبات کے لیے گراﺅنڈ میںٹینٹ لگانے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے۔اس موقع پر دیگر اہم شخصیات اور کھلاڑی بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :