ڈی سی او قصور سلمان غنی نے اچانک گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کی سکیورٹی چیک کی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 15 فروری 2016 17:11

ڈی سی او قصور سلمان غنی نے اچانک گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کی سکیورٹی ..

چونیاں(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15فروری۔2016ء)ڈی سی او قصور سلمان غنی نے اچانک گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کی سکیورٹی چیک کی۔ سکیورٹی گارڈ نے ڈی سی او روک کر مکمل چیکنگ کے بعد اپنا تعارف کروایا جس پر سکیورٹی گارڈ کو شاباش بھی دی۔ انہوں نے سکولوں کی سکیورٹی کے حوالے سے کہا کہ تمام ممکنہ اقدامات کےے گئے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر سکیورٹی لیول چیک کریں گے۔

سکیورٹی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انتظامیہ تسلسل کے ساتھ سکیورٹی اقدامات کو چیک کرتی رہے گی۔ بعد میں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ وہ جلد ہی چونیاں کا تفصیلی دورہ کرکے مسائل معلوم کریں گے کیونکہ عوام کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ تمام افسران دفاتر میں اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقہ سے انجام دیں۔ عوام کی شکایات دور کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان قائم رکھنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں شیخ محمدسلیم خالد۔ تحصیلدارحق نواز رانجھا۔ ٹی ایم او میڈم گلشن نورین و دیگر بھی موجود تھے