بار او ر بینچ کے تعاو ن سے ہی انصاف فر اہم ہو تا ہے اگر انکے در میان میں مفاہمت نہ ہو تو نظام عد ل نہیں چل سکتا ہے اگر اسو ہ حسنہ ﷺ پر عمل کیا جائے تو سارے معاملے خو د بخود حل ہو جاتے ہیں۔ سیشن جج قصور مجاہد مستقیم

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 15 فروری 2016 17:02

پتو کی (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15فروری۔2016ء)بار او ر بینچ کے تعاو ن سے ہی انصاف فر اہم ہو تا ہے اگر انکے در میان میں مفاہمت نہ ہو تو نظام عد ل نہیں چل سکتا ہے وکلاءدلائل کے زریعے جج کو ر ستہ مہیا کر تے ہیں جس پر چل کر جج انصاف فرا ہم کر کے معاشرے میں ظلم ستم کا خاتمہ کر تا ہے اگر اسو ہ حسنہ ﷺ پر عمل کیا جائے تو سارے معاملے خو د بخود حل ہو جاتے ہیں لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ہڑ تالو ں اور احتجاج کی بجائے معاملات کو میٹر ٹ پر دیکھا جائے تو سائلین کو فوری انصاف مہیا ہو سکتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹر کٹ سیشن جج قصور مجاہد مستقیم نے بار ایسو سی ایشن پتو کی کے صدر میاں دلبر شاکر ،نائب صدر ظفر اقبال جنجو عہ ،سیکر ٹری جنر ل چو ہدری عظیم انور ،فنانس سیکر ٹر ی علی احمد ،جو ائنٹ سیکر ٹری ند یم اشرف سے حلف لینے کے بعد تقر یب سے خطاب میں کیا اس موقع پر ہائی کو ر ٹ کے صدر پیر مسعود چشتی،امیدوار بر ائے ہائی کورٹ چو ہدری محمد ر مضان ،ایڈ یشنل ججز چو ہدری غلام ر سول ،وار ث جاوید ،ناصر حسین ،قصور بار کے صدر چو ہدری منیر ،چو نیا ں بار کے صدر اصغر بھلر ،اوکاڑہ بار کے صدر رائے محمد ارشد ،ر انا سہیل نذیر ایڈووکیٹ ،آصف بھٹی ایڈو و کیٹ ،خضر حیات ایڈوو کیٹ ،عمران چو ہدری سنیئر نائب صدر ڈی یو جے قصور،تنو یر چو ہدری ،شیخ عبید اللہ ،مر کزی صدر انجمن تاجران پتو کی راناممتاز علی خاں کے علاوہ دیگر بھی مو جو د تھے مجاہد مستقیم نے مذید کہا کہ جو ڈیشل کمپلکس میں و کلاءکے چیمبر کے لئے جلد ڈی سی او سے میٹنگ کی جائے گی تاکہ جلد مایو سی کا خاتمہ کیا جا سکے