مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ محمد اعجا زالحق اور رکن پنجاب اسمبلی چوہدری غلام مرتضی کی ہارون آباد میں کاشتکاروں کے وفود سے ملاقات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 15 فروری 2016 16:57

ہارون آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15فروری۔2016ء) مسلم لیگ (ضیا ) کے سربراہ محمد اعجا زالحق ایم این اے نے صوبائی صدر مسلم لیگ (ضیا )پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے کے ہمراہ اپنے حلقہ انتخاب ہارون آباد میں کاشتکاروں کے وفود سے ملاقات میں کہا ہے کہ علاقہ کے کاشتکاروں کے مسائل سیم وتھور کے خاتمہ ،ہاکڑہ نہر کی صورتحال وپانی کے بہاﺅ کو زیادہ موثر بنانے کے لےے بھل صفائی و کھدائی اور سیم نالہ جات کے نظام کو فعال و عملی خطوط پر استوار کرنے کے لیے اقدامات کےے جائیں گے سیم وتھور نے ہاکڑہ نہر کے اردگرد بالخصوص اور دیگر مختلف چکوک کو بالعموم بہت زیادہ زرعی نقصان پہنچایا ہے اور سیم وتھورسے تباہ حال رقبہ جات کی بحالی کی سکیم متعارف کرانے کے لےے متعلقہ حکام تک کسانوں کے مسائل پہنچا دئےے ہیں اور اس حوالہ سے مختلف تجاویز زیر غور ہیںجن پر عملدرآمد کے لےے ہر ممکن کاوش بروئے کار لائی جائے گی ہاکڑہ نہر کے ذریعے پانی کی وافر اور بقدر ضرورت مقدار کی فراہمی کے لےے ماضی میں بھی کام کیا ہے اور اب بھی اس ضمن میں مزید کام کیا جائے گاسیم نالہ جات کو عملی طور پر فعال کر کے کاشتکاروں کے لےے سیم وتھور کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے کیو نکہ ہمیں اس امر کا احساس ہے کہ کاشتکاروں کے لےے سیم وتھور کس قدر ہولناک کاشتکاروں کے وفد میںچوہدری اکرام الحق جاوید ،ملک احمد ،فیض خان ،چوہدری عبد المجید ،چوہدری یونس ،عدیل افضل ،چیئر مین شاہد ،چوہدری بوٹا ،غلام شبیر صابری ،فوجی عباس ،عنائیت اللہ خان ،چوہدری نذیر حسین ،رمضان جوئیہ سمیت کئی افرادشامل تھے ۔

(جاری ہے)

کاشتکاروں نے مسلم لیگ (ضیا ) کے سربراہ محمد اعجاز الحق کو اپنے مسائل کے حل کے لےے مختلف تجاویز پیش کیں جن پر اعجا زالحق نے ہر ممکن عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ۔