کمانڈر ترکش نیول کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال

پیر 15 فروری 2016 16:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء)کمانڈر ترکش نیول نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ کمانڈر ترکش نیول نے پاک بحریہ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اس دوران پاک بحریہ کے سربراہ سے بھی ملاقات ہوئی ۔

(جاری ہے)

کمانڈر ترکش نیول کو میری ٹائم سکیورٹی صورتحال میں پاکستان نیوی کے کردار پر بریفنگ دی گئی ۔ بحر ہند میں آپریشنل تیاریوں پر بھی معزز مہمان کو بریفنگ دی گئی ۔