نواز شریف کی قیادت میں ملک امن روشنیوں اور امید کے نئے سفر پر گا مزن ہو چکا ہے رانا تنویر حسین
پیر 15 فروری 2016 16:47
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) وفاقی وزیردفا عی پیداوار اور سا ئنس و ٹیکنا لوجی رانا تنویرحسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک امن روشنیوں اور امید کے نئے سفر پر گا مزن ہو چکا ہے، ن لیگ کسی بھی سیاسی جماعت سے محاذآرائی نہیں چا ہتی۔رانا تنویر حسین نے اپنی رہا ئشگاہ پر نو منتخب یوسی چیئرمینوں سے ملاقات اور میڈ یا کے نما ئندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی کی راہ پر گا مزن کرنے کے وعدے کی تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے، نواز شریف کی قیادت میں ملک امن روشنیوں اور امید کے نئے سفر پر گا مزن ہو چکا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کسی بھی سیاسی جماعت سے محاذآرائی نہیں چا ہتی، رہداری منصوبے کی تکمیل سے تما م صوبو ں کو فا ئدہ ہو گا، قومی منصوبوں کی راہ میں رخنہ ڈالنا یا اس پر سیاست کرنا غیر دانشمندانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے، اس عظیم منصوبے کی تکمیل سے پا کستان ترقی وخوشحالی کی نئی منازل طے کرے گا ۔(جاری ہے)
دریں اثنا شیخوپورہ کے علاقے نارنگ منڈی میں نجی تعلیمی ادارے کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں بہتر شرح خواندگی اس ملک کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے، شرح خواندگی میں اضافے کے لیے حکومت کے ساتھ ساتھ نجی شعبہ کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں کا کردار قابل تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے تمام صوبوں میں بلا تفریق تعلیم کے شعبہ کی بہتری کے لیے بجٹ میں ایک کثیر رقم مہیا کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.