وزیر اعظم نواز شریف سے شرمین عبید کی ملاقات خواتین کے بنیادی حقوق سے متعلق گفتگو

پیر 15 فروری 2016 16:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل ہماری تہذیب اور مذہب کا حصہ نہیں ذاتی طورپر خواتین کو بااختیار دیکھنا چاہتا ہوں ۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیر اعظم نواز شریف سے آسکرایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے نے ملاقات کی جس میں خواتین کے بنیادی حقوق سے متعلق بھی بات کی گئی ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل ہماری تہذیب اور مذہب کا حصہ نہیں ذاتی طور پر خواتین کو بااختیار دیکھنا چاہتا ہوں۔ اس موقع پر شرمین عبید نے خواتین کے بنیادی حقوق سے متعلق اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کو سراہا اور اپنے تعاون کا مکمل یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :