ماہر قانون خواجہ حارث نے اورنج لائن ٹرین کے خلاف کیسوں میں پنجاب حکومت کی وکالت چھوڑ دی

Malik Usman ملک عثمان پیر 15 فروری 2016 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 15 فروری۔2015ء) معروف ماہر قانون خواجہ حارث نے اورنج لائن ٹرین کے خلاف کیسوں میں پنجاب حکومت کی وکالت چھوڑ دی۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے حوالے سے کیسز میں سینئر قانون دان خواجہ حارث کی خدمات حاصل کر رکھی تھیں ،اورنج لائن منصوبے کے خلاف عدالتوں میں متعدد درخواستیں زیر سماعت ہیں۔عدالت نے تاریخی مقامات پر نجی جائیدادوں کے حوالے سے حکم امتناع جاری کررکھا ہے ،اپنے فیصلے سے متعلق خواجہ حارث کا کہنا ہے کہ کچھ باتیں وکیل اور مو کل کے درمیان ہوتی ہیں،انہوں نے حکومت کوباقاعدہ آگاہ کردیا ہے۔ٓ

متعلقہ عنوان :