غیر قانونی اربوں روپے کی منتقلی کیس:میاں منشاء، سٹیٹ بینک،ایف آئی اے ،ایف بی آر اور نیب کو نوٹسز جاری،دوہفتوں میں جواب طلب
پیر 15 فروری 2016 16:36
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 فروری۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے میاں منشاء گروپ کی جانب سے بیرون ملک غیر قانونی اربوں روپے کی منتقلی اور لندن میں ہوٹل کی تعمیر سے متعلق کیس میں میاں منشاء ، سٹیٹ بنک ، ایف آئی اے ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور نیب سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ۔گزشتہ روز جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔
پاکستان ویلفیئر پارٹی کی جانب سے ایڈووکیٹ شعیب رزاق نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ میاں محمد منشاء نے غیر قانونی طور پر اربوں روپے کی کرنسی بیرون ملک منتقل کی جس میں سے 70 ملین پاؤنڈ سے لندن میں ایک ہوٹل کی تعمیر بھی کی ۔ اس حوالے سے سینٹ کمیٹی نے نشاندہی کی تھی سینٹ کمیٹی نے اس کی تصدیق کے لئے سٹیٹ بنک کو خط لکھا تھا کہ یہ کرنسی کہاں سے اور کیسے بیرون ملک منتقل ہوئی ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.