ماحولیاتی آلودگی کھانے پینے کی ملاوٹ شدہ ناقص غذائیں آلودہ پانی اورورزش کافقدان بیماریوں کی بڑی وجوہات ہیں:ڈاکٹرزفورم تحصیل مریدکے
میاں محمد ندیم پیر 15 فروری 2016 16:28
نارنگ منڈی (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15فروری۔2016ء) ڈاکٹرزفورم تحصیل مریدکے کے صدرڈاکٹرمحمدافضل حسن اورڈاکٹرشوکت علی نے کہاہے کہ ماحولیاتی آلودگی کھانے پینے کی ملاوٹ شدہ ناقص غذائیں آلودہ پانی اورورزش کافقدان بیماریوں کی بڑی وجوہات ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام میں صحت کے بنیادی اصولوں سے آگاہی کے لئے سیمینارمنعقدکرائے تاکہ عوام میں شعوربیدارہوسکے کہ تندرستی ہی ہزارنعمت ہے انہوں نے اسسٹنٹ پروفیسرماہرامراض بچگان ڈاکٹرایم بلال کی زیر صدارت 8ویں فری میڈیکل کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں ٹائیفائیڈہیپاٹائٹس پھیپھروں اورسانس کی نالیوں کی بیماریاں خوفناک حدتک بڑھتی جارہی ہیں جوکہ لمحہ فکریہ ہے غربت کی وجہ سے یہاں طبی سہولتوں کابھی فقدان ہے دیہاتوں میں عوا م کوطبی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے لوگ عطائیوں کے رحم وکرم پر اپنی زندگیاں داﺅپر لگارہے ہیں حکومت عطائیوں کےخلاف بھرپورکارروائی چاہتی ہے لیکن بیوروکریسی کی عدم دلچسپی کی وجہ سے عطائیت زور پکڑتی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ صحت مندزندگی گزارنے کےلئے سادہ اورمتوازن غذاﺅں کااستعمال ضروری ہے جبکہ گھی کاا استعمال یاتلی ہوئی بازاری چیزیں باسی کھانے انسانی صحت کےلئے زہرقاتل ہیں روزانہ 20منٹ واک کے بعد تازہ پانی سے غسل کرنے سے آدمی بے شمارمہلک بیماریو ں سے محفوظ رہتاہے انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں سیوریج کے گندے پانی سے سبزیاں کاشت کی جاتی ہیں جن کااستعمال مضرصحت ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
-
اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں سالانہ نتائج وتقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ، جس میں طلباء کو اچھی کارکردگی دکھانے پر انعامات دیئے گئے
-
ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان میں خواتین کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کیلئے پر عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.