میونسپل کمیٹی نارنگ منڈی کے نومنتخب جنرل کونسلر محمدشفیق بٹ کا اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 15 فروری 2016 16:28

نارنگ منڈی (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15فروری۔2016ء) مقامی میونسپل کمیٹی نارنگ منڈی کے نومنتخب جنرل کونسلر محمدشفیق بٹ نے وفاقی وزیر راناتنویرحسین کی موجودگی میں اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ وہ راناتنویرحسین کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکرتے ہیں انہوں نے آزادحیثیت سے الیکشن میں حصہ لیااب وہ مسلم لیگ ن کی شاندارکارکردگی پروہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کابرملااعلان کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ اب ان کا ضمیرمطمئن ہے کہ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کابہترین فیصلہ کیاہے اورمیرے حلقہ کی عوا م بھی اس فیصلے سے بہت خوش ہیں واضح رہے کہ اس موقع پرمتوقع چیئرمین ملک محمد عارف ضلعی نائب صدرمسلم لیگ ن راناکلیم ارشدانجمن تاجران کے رہنماسیٹھ شاہدشیخ ارشدسجادحسین بٹراور عثمان عارف سمیت سینکڑوں لوگ اورجنرل کونسلرز موجودتھے یہ امرقابل ذکرہے کہ قبل ازیں ایک اورجنرل کونسلر ملک محمد عمران بھی مسلم لیگ میں شمولیت کااعلان کرچکے ہیں اس طرح نارنگ منڈی میں مسلم لیگ ن کی واضح اکثریت ہوچکی ہے اورمیونسپل کمیٹی نارنگ منڈی کی چیئرمین شپ کےلئے راناتنویرحسین جلد اعلان کریںگے ۔

متعلقہ عنوان :