حکومتی پالیسیوں اورقومی وسلامتی اداروں کی قربانیوں سے آج پاکستان کے حالات بہت ہی بہترہیں :وفاقی وزیردفاعی پیداوار راناتنویرحسین

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 15 فروری 2016 16:28

نارنگ منڈی (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15فروری۔2016ء) وفاقی وزیردفاعی پیداواروٹیکنالوجی راناتنویرحسین نے کہاہے کہ حکومتی پالیسیوں اورقومی وسلامتی اداروں کی قربانیوں سے آج پاکستان کے حالات بہت ہی بہترہیں عوام کی زندگی میں تبدیلی اورترقی لاناحکومت کی اولین ترجیح ہے مسلم لیگ ن کی عوام دوست پالیسیوں سے لوگ مطمئن اورخوش ہیں اورحکومت کی پالیسیوں سے ہرشہری مستفیدہورہاہے انہوں نے نارنگ منڈی میں میاں محمداسلم اورعدیل عابد کی جانب سے دی بلومنگ کڈر ہائی سکول میں دارارقم کالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کے انقلابی اقدامات سے ملکی مسائل حل ہو رہے ہیں اورپاکستان دنیاکے نقش قدم پر ایک جدیداورترقی یافتہ ملک کے طورپرسامنے آرہاہے انہوں نے کہاکہ عوام کو خوشحال کرنا اوربنیادی مسائل ختم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں جبکہ وزیراعلی پنجاب نے نئے چائلڈلیبرختم کرکے عوام دوست ہونے کاثبوت دیاہے اورتعلیم سب کےلئے ضروری ہے تعلیم کے بغیرکوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتاہمیں تعلیمی میدان میں مزیدآگے بڑھناہوگااورجدیدعلوم سے استفادہ حاصل کرناہوگاحکومت تعلیم اورصحت کے شعبوں پر بھرپورتوجہ دے رہی ہے اورپسماندہ ترین علاقوں میں بھی تعلیم کی اہمیت اجاگرہوچکی ہے واضح رہے کہ متوقع چیئرمین اورعلاقہ کی ہردلعزیزشخصیت ملک محمد عار ف نے وفاقی وزیرراناتنویرحسین کو نارنگ منڈی کی تاریخ کا عظم الشان تعلیمی منصوبہ نارنگ پبلک سکول کا پراجیکٹ بھی ہینڈآورکیا ۔

متعلقہ عنوان :