مردان،مکان میں گیس لیکج سے آتشزدگی ، 4 مزدورجاں بحق، ایک زخمی

پیر 15 فروری 2016 11:15

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء ) مردان کے ایک مکان میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا،زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شیخ ملتون ٹاؤن کے ایک مکان میں لگی۔ امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا جبکہ جھلسنے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مکان میں آگ گیس لیکیج کے باعث لگی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد مزدور تھے۔

متعلقہ عنوان :