ڈیرہ غازی خان،پولیس مقابلہ ، ایس ایچ او عمران بروہی جاں بحق ، ڈاکو ماراگیا

پیر 15 فروری 2016 11:15

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء ) ڈیرہ غازی خان میں پولیس مقابلے کے دوران ایس ایچ او عمران بروہی جاں بحق ہوگئے ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا۔

(جاری ہے)

ڈیرہ غازی خان میں پولیس نے ڈاکووٴں کی موجودگی کی اطلاع پر نوتک میں چھاپہ مارا جہاں پر ڈاکووٴں نے فائرنگ شروع کردی جس سے ایس ایچ او صدر عمران بروہی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جس کے بعد ضلع بھر کی پولیس کو بلا لیا گیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔ ابھی تک ڈاکووٴں کی تعداد کا علم نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :