پاکستان امن پسند ملک ہے ، انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستان کی کوششوں کو پوری دنیا سراہتی ہے ، ڈیوڈ ہیڈلی کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں ہے ، سمجھوتہ ایکسپریس کیس کے حوالے سے بھارت مثبت جواب نہیں دے رہا ، نہ ہی اس حملے میں ملوث ملزموں کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی ہے ، امریکہ کی جانب سے پاکستان کو F-16 طیارے انسداد دہشت گردی کے لئے فراہم کیے گئے ،ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی سرکاری ٹی وی سے گفتگو

اتوار 14 فروری 2016 23:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14فروری۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ڈیوڈ ہیڈلی کے حالیہ بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے ، انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستان کی کوششوں کو پوری دنیا سراہتی ہے ، زیر حراست ملزم ڈیوڈ ہیڈلی کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں ہے ، سمجھوتہ ایکسپریس کیس کے حوالے سے بھارت مثبت جواب نہیں دے رہا ، نہ ہی اس حملے میں ملوث ملزموں کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی ہے ۔

اتوارکو سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستان کی کوششوں کو پوری دنیا سراہتی ہے ۔ پاکستان کو طیارے انسداد دہشت گردی کے لئے فراہم کیے گئے ۔ نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے ۔

(جاری ہے)

جنوبی ایشیاء میں امن کے لئے پاکستان تجاویز کا مثبت جواب نہیں ملا۔ ترقی کے مقاصد کے حصول کے لئے جوہری توانائی کی سخت ضرورت ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں بلکہ پورے خطے اور دنیا کا مسئلہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ ہیڈلی کے بیان اور الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں ۔ زیر حراست ملزم ڈیوڈ ہیڈلی کے بیان کو کوئی حیثیت نہیں ہے ۔ نفیس زکریا نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کیس کے حوالے سے بھارت مثبت جواب نہیں دے رہا اور نہ ہی اس حملے میں ملوث ملزموں کے خلاف بھارت نے کوئی کارروائی کی ہے ۔