Live Updates

میرا موجودہ حکومت سے تعلق نہیں لیکن نواز شریف سے دوستی ہے‘قطر سے ایل این جی لانے کی ڈیل میں میرا کوئی کردار نہیں‘قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدے میں شہباز شریف قطر کی حکومت سے رابطے میں رہے ‘میرا سارا کاروبار قطر میں ہے‘ قطر کی حکومت دنیا کی امیر ترین حکومتوں میں سے ایک ہے‘پاور چائنہ چین کی کمپنی ہے،نیب کے سابق چےئر مین سیف الرحمن کا انٹرویو

اتوار 14 فروری 2016 22:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14فروری۔2016ء) سابق چیئر مین احتساب بیورو سیف الرحمن نے کہا ہے کہ میرا موجودہ حکومت سے تعلق نہیں لیکن نواز شریف سے دوستی ہے‘قطر سے ایل این جی لانے کی ڈیل میں میرا کوئی کردار نہیں‘قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدے میں شہباز شریف قطر کی حکومت سے رابطے میں رہے۔اپنے ایک انٹر ویو میں سیف الر حمن نے کہا کہ میرا موجودہ حکومت سے تعلق نہیں لیکن نواز شریف سے دوستی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا سارا کاروبار قطر میں ہے‘ قطر کی حکومت دنیا کی امیر ترین حکومتوں میں سے ایک ہے۔ میرا پاکستان میں کوئی کاروبار نہیں‘پاور چائنہ چین کی کمپنی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے آصف زارداری نے سب سے پہلے پاکستان میں سرمایہ کاری اور شکار کی دعوت دی جسکے بعد وزیراعظم میاں نواز شریف نے بھی موٹر وے پر سرمایہ کاری کا کہااور آج بھی میری وزیراعظم نوازشر یف سے دوستی ضرورہے لیکن پاکستان کی موجودہ حکومت اور اسکے معاملات سے میرا کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں سیف الر حمن نے کہا کہ قطر سے ایل این جی لانے کی ڈیل میں میرا کوئی کردار نہیں‘قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدے میں شہباز شریف قطر کی حکومت سے رابطے میں رہے جسکی وجہ سے یہ معاہدہ ممکن ہو سکا ہے ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات