Live Updates

عمران خان نے پارٹی رکنیت سازی میں گھپلوں کا نوٹس لے لیا ‘21فروری کے بعد اہم اجلاس طلب ‘ذرائع

اتوار 14 فروری 2016 22:47

عمران خان نے پارٹی رکنیت سازی میں گھپلوں کا نوٹس لے لیا ‘21فروری کے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14فروری۔2016ء) تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے پارٹی رکنیت سازی میں گھپلوں کا نوٹس لے لیا ‘ پارٹی کے الیکشن کمشنر تسنیم نورانی سے بھی ملاقات کر یں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے جعلی شناختی کارڈ کے ذریعے امر یکی صدر بارک اوبامہ ‘بھارتی وزیر اعظم نر یندرمودی سمیت دیگر ممالک کے حکمرانوں کی تحر یک انصاف کی ممبر شپ حاصل کر نے کے معاملے کا سخت نوٹس لے لیا ہے اور اس بارے میں پارٹی کے الیکشن کمشنر تسنیم نورانی سے بھی بات ملاقات کی جا ئیگی جبکہ کے آئندہ ہفتے پارٹی چےئر مین عمران خان نے اس حوالے سے ہم اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جس میں تمام معاملات کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائیگی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :