بھارت میں کشمیروں کی حمایت میں مظاہروں کا سلسلہ جاری،مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی، جے این یو کے طلباء کے بعد اساتذہ بھی سڑکوں پر نکل آئے ، انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مودی سرکار کے خلاف مظاہرہ ،جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں بھارت مخالف مظاہرے کے پیچھے حافظ سعید کا ہاتھ ہے ،بھارتی وزیر داخلہ کی ہرزہ سرائی

اتوار 14 فروری 2016 22:01

بھارت میں کشمیروں کی حمایت میں مظاہروں کا سلسلہ جاری،مودی سرکار بوکھلاہٹ ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14فروری۔2016ء) بھارت میں کشمیروں کی حمایت میں بھرپور مظاہروں کے بعد مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی، جواہر نہرو یونیورسٹی میں طلباء کے احتجاج کے پیچھے بھی پاکستان کا ہاتھ ڈھونڈ لیا جبکہ جے این یو کے طلباء کے بعد اب اساتذہ بھی سڑکوں پر نکل آئے اور انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مودی سرکار کے خلاف مظاہرہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں کشمیریوں کی حمایت میں بھرپور مظاہروں سے مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی۔

(جاری ہے)

مودی سرکار نے جواہر نہرو یونیورسٹی میں طلباء کے احتجاج کو بھی پاکستان کے کھاتے میں ڈال دیا۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ جے این یو میں مظاہروں کے پیچھے بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ انہوں نے طلباء کے مظاہروں کو قومی خود مختاری کا مسئلہ بھی قرار دے دیا، جبکہ دہلی پولیس نے مظاہروں کو ملک دشمن قرار دے کر باقاعدہ الرٹ جاری کر دیا۔ دوسری جانب جے این یو کے طلباء کے بعد اب اساتذہ بھی سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ اساتذہ اور طلباء نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مودی سرکار کے خلاف مظاہرہ کیا۔