پاکستانی سیکورٹی فورسزہلمند میں چار کلومیٹر تک افغانستان کی حدود میں داخل ہوگئیں ،افغان صدر کے نمائندے کا الزام

اتوار 14 فروری 2016 22:01

پاکستانی سیکورٹی فورسزہلمند میں چار کلومیٹر تک افغانستان کی حدود میں ..

لشکر گاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14فروری۔2016ء) افغان صدر اشرف غنی کے ہلمند کی سیکورٹی کیلئے خصوصی نمائندے عبدالجبار قاہرامان نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فورسزچار کلومیٹر تک افغانستان کی حدود میں داخل ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

اتوارکو افغان میڈیا کے مطابق عبدالجبار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ صوبہ ہلمند کے ضلع داشو میں چار سو کے قریب پاکستانی سیکورٹی اہلکار چار کلومیڑ تک افغانستان کی حدود میں گھس آئے ۔

پاکستانی فورسز کے یہ اہلکار چند روز قبل ضلع کے علاقے حلیم کاریز میں تعینات کیے گئے ہیں۔انکا کہنا تھاکہ اگر پاکستانی سیکورٹی فورسز علاقے سے رضاکارانہ طور پر دستبردار نہ ہوئیں تو انھیں افغان فورسز اور عوام کے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔مقامی طالبان نے وعدہ کیا تھاکہ وہ پاکستانی فورسز کو افغان سرزمین سے نکالنے کیلئے افغان فورسز کی مدد کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :