سپیشل لاہوری سنڈے برنچ کے موقع پر ممبران اور ان کے اہلخانہ کو پھول اور چاکلیٹ پیش کی گئیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 14 فروری 2016 21:22

سپیشل لاہوری سنڈے برنچ کے موقع پر ممبران اور ان کے اہلخانہ کو پھول اور ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14فروری۔2016ء)لاہور پریس کلب کیفے ٹیریا کمیٹی نے معزز ممبران اور ان کے اہلخانہ کے لئے سپیشل لاہوری ناشتہ کا اہتمام کیا۔ لاہوری ناشتہ مینو میںہردلعزیز مشہورپکوان دیسی بکرے کے پائے، بونگ، مرغ وانڈہ چنے، حلوہ ، لسی ، کلچے، چائے اوردیگرکھانے مہیا کئے گئے ۔ پروگرام میں ممبران کی فیملیز خصوصا بچوںاورخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اورلاہورشہرکے ناشتہ کے روائتی کھانوں سے خوب لطف اندوزہوئے۔

سنڈے برنچ میں آنے والے تمام ممبران کی فیملیزمیںپھول اور بچوںمیں چاکلیٹس تقسیم کی گئیں جس پر ممبران اور ان کے اہل خانہ نے پریس کلب کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہرکی کہ اسے مستقبل میں بھی جاری رکھاجائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر محمد شہبازمیاںنے کہا کہ منتخب باڈی نے کلب کے ممبران اور ان کی فیملیز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے اور اس کے لئے ہر سطح پر کوششیں جاری ہیں۔

انھوں نے مزید کہاکہ پریس کلب میں فیملیز پروگرام منعقد کرنے کا ایک مقصدممبران کی فیملیزکے درمیان ہم آہنگی اور شناسائی کو فروغ دیناہے تاکہ مستقبل میں فیملیزکے درمیان بہترتعلقات پیدا ہوسکیںاور اس سلسلے میں ہر ماہ فیملی ڈنرکابھی اہتمام کیا جارہاہے۔ انھوںنے کیفے ٹیریا کمیٹی اورکلب کیفے ٹیریا سٹاف کو لاہوری ناشتہ پروگرام کے بہترین انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیااورکلب کیفے سٹاف کے لئے انعام کا اعلان بھی کیا۔

سپیشل لاہوری سنڈے برنچ کے موقع پر ممبران اور ان کے اہلخانہ کو پھول اور ..