اضافی مہاجرین کو پناہ نہیں دیں گے،فرانس

اتوار 14 فروری 2016 21:13

میونخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14فروری۔2016ء) فرانس نے کہا ہے کہ وہ 30 ہزار سے زائد مہاجرین کو پناہ نہیں دے گا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی وزیر اعظم مانوئل والس نے میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر کہا کہ فرانس نے 30 ہزار مہاجرین کو پناہ دینے کا عہد کیا تھا جس پر وہ قائم ہے تاہم اس سے زائد پناہ گزینوں کو پناہ نہیں دی جاےئگی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی کوشش ہے کہ یورپی یونین کے اٹھائیس رکن ممالک ایک کوٹے کے تحت یورپ پہنچنے والے مہاجرین کو پناہ فراہم کریں۔ پولینڈ اور ہنگری کے علاوہ دیگر یورپی ممالک بھی مرکل کے اس منصوبے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :