امریکا کی جانب سے ایف 16 طیاروں کی فروخت پر بھارتی حکومت کے بیانات باعث حیرت ہیں، پاکستان اور امریکا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تعاون کر رہے ہیں ،ترجمان دفتر خارجہ

اتوار 14 فروری 2016 21:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14فروری۔2016ء) پاکستان نے امریکا کی جانب سے ایف 16 طیاروں کی فروخت پر بھارتی حکومت کے بیانات پر تعجب کا اظہار کیا ہے، پاکستان اور امریکا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تعاون کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کو بھارت کے رد عمل پر اپنا موقف بیان کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ ہم بھارتی حکومت کے ردعمل پر حیران ہیں کیونکہ انکی فوج دنیا کی بڑی افواج میں شامل ہے اور انکی فضائیہ کے پاس بھی خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کہیں زیادہ طیارے موجود ہیں جبکہ بھارت دفاعی آلات کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے ۔

ایف 16کی فروخت کے حوالے سے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور امریکا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے گہرا تعاون کر رہے ہیں اور امریکی ترجمان نے واضح طور پر کہاتھا کہ ایف 16طیاروں کی فروخت کا مقصد ہدف کو واضح طریقے سے نشانہ بنانے کی کی استعداد کو بڑھانا ہے ۔