وزیر اعلیٰ جناح آبادی سکیم کے تحت منڈی بہاؤالدین میں 280بے گھر افرادکوپلاٹوں کا قبضہ مل گیا

اتوار 14 فروری 2016 21:12

وزیر اعلیٰ جناح آبادی سکیم کے تحت منڈی بہاؤالدین میں 280بے گھر افرادکوپلاٹوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ جناح آبادی سکیم کے تحت منڈی بہاؤالدین کے چک نمبر11میں 280بے گھر افرادکو 5مرلہ کے پلاٹوں کا قبضہ دے دیا گیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی ممتاز احمد تارڑ اور رکن صوبائی اسمبلی پیر سید محفوظ حسین مشہدی نے غریب کسانوں اور مزدوروں میں قبضے کی دستاویزات تقسیم کیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ، اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین چیمہ اور نائب تحصیلدار عارف انجم بھی موجود تھے۔

سکیم کے تحت الاٹ شدہ رقبے پر مثالی آبادی بسائی جائے گی۔ جہاں مسجد، سکول اور پارک کیلئے بھی سرکاری زمین مختص کی گئی ہے جبکہ 49فٹ کی گلیاں بھی ہونگی۔ تقریب سے خطاب میں ممتاز تارڑ نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف تن من دھن کے ساتھ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی دلی خواہش ہے کہ ملک میں کوئی فرد بے گھر نہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ غریبوں کے چہرے پر رونق آئے اور انہیں بھی زندگی کی تمام سہولیات ملیں۔ پیر محفوظ مشہدی نے پلاٹ حاصل کرنیوالوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پہلی بار کسی حکومت نے بے گھر افراد کو اپنا گھر دینے کے عملی اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پلاٹ حاصل کرنے والوں کو چاہیئے کہ وہ زمین بیچنے کی بجائے اپنے مکانات تعمیر کریں۔ پلاٹ کی ملکیت مشترکہ طور پر میاں بیوی کو دینے سے خواتین کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گی۔ عارف انجم نے بتایاکہ اگلے مرحلے میں مزید علاقوں میں بھی جناح آبادیاں تعمیر کی جائیں گی۔