پنجاب حکومت کا پیدائش کے اندراج کو فول پروف بنانے کیلئے موبائل برتھ رجسٹریشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

اتوار 14 فروری 2016 20:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14فروری۔2016ء) پنجاب حکومت نے یونین کونسلوں میں پیدائش کے اندراج کو فول پروف بنانے کیلئے صوبہ کے 10 اضلاع میں یونیسیف کے تعاون سے موبائل برتھ رجسٹریشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس مہم کے تحت 2020 تک گھر گھر جاکر پیدائش کے اندراج کا عمل مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ موبائل فون کے ذریعے گاں کی سطح پر نکاح کا بھی اندراج ہوسکے گا لیکن اسکی تصدیق متعلقہ یونین کونسل کا سیکرٹری کریگا ۔

متعلقہ عنوان :