سابقہ اور غیر متعلقہ افسران کی ڈیوٹی پر مامور 311 اہلکار واپس آگئے ، نہ آنے پر 24 اہلکار معطل ،ترجمان وزارت داخلہ

اتوار 14 فروری 2016 20:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14فروری۔2016ء) ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سابقہ اور غیر متعلقہ افسران کی ڈیوٹی پر مامور 311 اہلکار وزیر داخلہ کے حکم پر واپس آگئے جب کہ واپس نہ آنے پر 24 اہلکار معطل کر دیئے گئے ۔اتوار کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق سابقہ اور غیر متعلقہ افسران کی ڈیوٹی پر مامور 311 اہلکار واپس آگئے ۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے غیر مجاز افسران کی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی واپسی کا حکم دیا تھا۔ ڈیوٹی پر واپس نہ آنے والے 24 اہلکار معطل کر دیئے گئے ۔ وزیر داخلہ نے حکم دیا ہے کہ سات دن کے اندر معطل اہلکار واپس نہ آئے تو برخاست کر دیئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بار بار ہدایت کے باوجود اہلکار سالہا سال سے کیوں غیر حاضر تھے ۔ آئی جی اسلام آباد اور ایف سی کمانڈنٹ سے جواب طلبی کی جائے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر حاضر اہلکار سرکاری خزانے سے کس طرح تنخواہ لیتے رہے ۔ حکومتی وسائل کا ذاتی استعمال روکنے کے لئے واضح ضابطہ کار بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :