تحر یک انصاف کا 4نکات کے تحت اورنج میٹر وٹرین منصوبے کیخلاف20فرور ی کے بعد احتجاجی تحر یک شروع کر نیکا فیصلہ ،آل پارٹیز کا نفر نس بھی بلائی جائیگی ‘عمران خان احتجاجی تحر یک کے ہر پروگرام میں شر یک ہونگے

اتوار 14 فروری 2016 20:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14فروری۔2016ء)تحر یک انصاف کا 4نکات کے تحت اورنج میٹر وٹرین منصوبے کے خلاف20فرور ی کے بعد احتجاجی تحر یک شروع کر نیکا فیصلہ ‘آل پارٹیز کا نفر نس بھی بلائی جائیگی جبکہ تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان احتجاجی تحر یک کے ہر پروگرام میں شر یک ہوں گے ۔

(جاری ہے)

تحر یک انصاف کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق اورنج میٹر وٹرین منصوبے کے خلاف جن چار نکات کو جواز بنا کر تحر یک شروع کی جائیگی ان میں منصوبے کی فی کلو میٹر قیمت میں اضافہ ‘انڈرگراؤنڈ ٹرین نہ چلانا ‘متاثرہ خاندانوں کو مار کیٹ سے انتہائی کم قیمت دینا اور پنجاب کے دیگر منصوبوں کے فنڈ ز کو میٹر وٹرین کے منصوبے کیلئے خرچ کر نا ہے ۔

ذرائع کے مطابق احتجاجی تحر یک کو کا میاب بنانے کیلئے آثارقدیمہ اور ترقیاتی منصوبے کے ماہرین کے علاوہ آل پارٹیز کا نفر نس بھی بلائی جائیگی جس میں مشاورت کے ساتھ احتجاج معاملات کو حتمی شکل دی جائیگی جبکہ تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان خود تمام معاملات کی نہ صرف نگرانی کر یں گے بلکہ لاہور میں ہونیوالے تمام پروگراموں میں بھی شر یک ہوں گے ۔