رواں سال (ن) لیگ کی حکومت کیلئے بہت بھاری ثابت ہوگا ‘حکمرانوں کے آئینی مدت پوری کر نے کے امکانا ت نہ ہونے کے برابر ہے ‘(ن) لیگ کی حکومت سے صرف انکی خوشخالی اور ترقی ہوئی ہے عوام کیلئے بھوک اور افلاس کے سواکچھ نہیں ‘ حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں ہونے والی کمی کا فائدہ عوام تک منتقل نہ کر کے اربوں کمالیے ہیں،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد کا انٹرویو
اتوار 14 فروری 2016 20:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14فروری۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رواں سال (ن) لیگ کی حکومت کیلئے بہت بھاری ثابت ہوگا حکمرانوں کے آئینی مدت پوری کر نے کے امکانا ت نہ ہونے کے برابر ہے ‘(ن) لیگ کی حکومت سے صرف انکی خوشخالی اور ترقی ہوئی ہے عوام کیلئے بھوک اور افلاس کے سواکچھ نہیں ‘حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں ہونے والی کمی کا فائدہ عوام تک منتقل نہ کر کے اربوں روپے کما لئے ہیں ‘میں عمران خان کے ساتھ ہوں ایک دن ضرورتبدیلی آئیگی ۔
اپنے ایک انٹر ویو کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے قوم سے کیے جانیوالا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا جسکی وجہ سے عوام ان سے تنگ آچکی ہے اور ملک میں مسائل کے حل کیلئے تبدیلی ضروری ہے اور میں عمران خان کے ساتھ ہوں وہ وقت دور نہیں جب ملک میں حقیقی تبدیلی آئیگی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو ترقی نہیں تباہی کے راستے پر گامزن کر دیا ہے عوام اگر اپنے حقوق کیلئے نہ اٹھے تو ہماری آنے والی نسلیں بھی ہمیں معاف نہیں کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نجکاری کی آڑ میں جو کھیل کھیلنے جا رہی ہے اس کا پردہ جلد چاک ہو گا‘ صرف چار سے پانچ روز میں ایک حکومتی وزیر کی ائیرلائن نے ہڑتال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کروڑوں کما لئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے اور قوم انکو مزید برداشت کر نے کیلئے تیارنہیں ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.