Live Updates

عمران خان عوامی نہیں فسادی اور احتجاجی سیاست کرتے ہیں ‘ حکومت تحر یک انصاف کے کسی دھر نے کی دھمکی سے مر عوب ہونیوالی نہیں ‘(ن) لیگ کی حکومت نہ صرف اپنی آئینی مدت پوری کر یگی بلکہ آنیوالی حکومت بھی ہماری ہی ہوگی‘اورنج لا ئن میٹرو ٹرین کیخلاف احتجاج کر نیوالی عوامی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں ،صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اللہ خان کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 14 فروری 2016 20:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14فروری۔2016ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان عوامی نہیں فسادی اور احتجاجی سیاست کرتے ہیں ‘حکومت تحر یک انصاف کے کسی دھر نے کی دھمکی سے مر عوب ہونیوالی نہیں ‘(ن) لیگ کی حکومت نہ صرف اپنی آئینی مدت پوری کر یگی بلکہ آنیوالی حکومت بھی ہماری ہی ہوگی‘اورنج لا ئن میٹرو ٹرین کے خلاف احتجاج کر نیوالی عوامی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں ۔

اتوارکو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف اور پنجاب میں وزیراعلی شہباز شریف کی قیادت کی دور رس اور مثبت پالیسیوں کی وجہ سے تحریک انصاف کے پاس احتجاج کا کوئی ایجنڈا نہیں اس لئے وہ ملک کی ترقی کے درپے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام تحر یک انصاف کی احتجاجی سیاست کو کئی بار مسترد کر چکے ہیں لیکن اس کے باوجود تحر یک انصاف والوں کو احتجاج کاشوق ہے تو وہ پورا کر لیں ہمیں ان کے احتجاج سے کوئی خوف نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں غل غپاڑے کی سیاست کا نتیجہ بھگت چکی اس کے باوجود راہ راست پر آنے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہ عمران خان کو احتجاجی اور فسادی کی بجائے عوامی سیاست کر نی چاہیے ورنہ ناکامیاں انکا مقدر رہیں گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات