2018تک ملک سے بجلی کی لوڈشیڈ نگ ختم کر دینگے ‘ایک سال میں بجلی چوری پر قابو پر کر 1ارب35ارب کا قومی خزانہ کو فائد ہ پہنچایا ‘ایل این جی کے ذریعے بھی بجلی پیدا کر نے کے منصوبے شروع ہوچکے ہیں حکومت ملک سے دہشتگردی کو جڑ سے ختم کر نے کی پا لیسی پر گامزن ہے ‘پیپلزپارٹی اور تحر یک انصاف جیسی سیاسی جماعتوں کو اب کوئی مستقبل نہیں (ن) لیگ ہی عوامی طاقت سے ملک پر حکومت کر یگی‘وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا انٹرو یو

اتوار 14 فروری 2016 20:47

2018تک ملک سے بجلی کی لوڈشیڈ نگ ختم کر دینگے ‘ایک سال میں بجلی چوری پر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14فروری۔2016ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ2018تک ملک سے بجلی کی لوڈشیڈ نگ ختم کر دیں گے ‘ایک سال میں بجلی چوری پر قابو پر کر 1ارب35ارب کا قومی خزانہ کو فائد ہ پہنچایا ہے ‘ایل این جی کے ذریعے بھی بجلی پیدا کر نے کے منصوبے شروع ہوچکے ہیں ‘موجودہ حکومت ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کر نے کی پا لیسی پر گامزن ہے ‘پیپلزپارٹی اور تحر یک انصاف جیسی سیاسی جماعتوں کو اب کوئی مستقبل نہیں (ن) لیگ ہی عوامی طاقت سے ملک پر حکومت کر یگی ۔

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران عابد شیر علی نے کہا کہ ماضی کی نالائق حکومتوں نے ایک بھی میگاواٹ بجلی پیدا نہیں کی جسکی وجہ سے ملک میں بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ بھی ہو تی رہی لیکن ہم نے اقتدار میں آنے کے بعد بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے مسئلہ کو حل کر نے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر منصوبے شروع کیے جسکی وجہ سے آج ملک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ، تربیلا چوتھا توسیعی منصوبہ جون 2017 تک مکمل ہو جائے گا 1410 میگاواٹ اضافی بجلی پیدا ہونے سے تربیلا ڈیم کی صلاحیت 4 ہزار 888 میگاواٹ ہو جائے گی حکومت کی ترجیح ہے سستی بجلی دیں بجلی کی پیداوار ساڑھے 14 ہزار سے بڑھا کر 16 ہزار9 سو میگاواٹ کر دی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کی کھرب 35ارب کی ایک سال میں بجلی چوری کو روکنے اور دیگر طریقوں سے قومی خزانے کو فائدہ پہنچایا ایل این جی سے36 میگاواٹ کے منصوبے شروع کئے ہیں اور قوم سے وعدہ کے مطابق2018تک بجلی کی لوڈشیڈ نگ کا خاتمہ کر دیا جا ئیگا اور ملک معاشی طور پر ترقی یافتہ او ر خوشخال ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :