میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) واضح برتری حاصل کرے گی ،( ن)لیگ شفاف طرز حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، خیبر پختونخواہ میں تبدیلی کے کھوکھلے نعرے لگائے گئے آج وہاں ہر وزیر کرپشن کر رہا ہے ، وزیر اعظم اسلام آباد کی ترقی و خوشحالی میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں، انہوں نے اسلام آباد کے 422 سکولوں کے لئے سات ارب روپے مختص کیے ہیں ،وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کارنر میٹنگ سے خطاب

اتوار 14 فروری 2016 20:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14فروری۔2016ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اسلام آباد کی ترقی و خوشحالی میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں، انہوں نے اسلام آباد کے 422 سکولوں کے لئے سات ارب روپے مختص کیے ہیں ۔ وہ اتوار کو کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ۔

میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری حاصل ہو گی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم اسلام آباد کی ترقی و خوشحالی میں بھرپور دلچسپی لے رہیہیں ۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کے 422 سکولوں کے لئے وزیر اعظم نے سات ارب روپے مختص کیے ہیں ۔ وفاقی دارالحکومت کے سکولوں کو 220 بسیں فراہم کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم میں فرق ختم کر رہے ہیں ۔ مسلم لیگ ن شفاف طرز حکمرانی پر یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں تبدیلی کے کھوکھلے نعرے لگائے گئے آج وہاں ہر وزیر کرپشن کر رہا ہے ۔