Live Updates

عمران خان کے لیے جتنا کم سوچا جا ئے اور جتنا کم کہا جا ئے ملک کی صحت کے لیے اتنا اچھا ہوگا، این ایف سی پر کسی صوبے کے ساتھ زیا دتی نہیں ہو ئی اگر کو ئی صو بہ اسے صو بائی رنگ دے رہا ہے تو یہ اس کی اپنی نا کامی چھپا نے کی کو شش ہو گی ہم صو بائی خود مختاری پر یقین رکھتے ہیں ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت جلد ملک بھر میں با ئیو میٹرک سسٹم کے ذریعے شنا ختی کا رڈزپر رقم دینے کا نظام متعارف کرا رہے ہیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چےئر پرسن ما روی میمن کا سکھر میں مستحق خواتین اور معززین سے خطاب

اتوار 14 فروری 2016 20:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14فروری۔2016ء) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئیر پرسن ما روی میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کے لیے جتنا کم سوچا جا ئیاور جتنا کم کہا جا ئے ملک کی صحت کے لیے اتنا اچھا ہوگا این ایف سی پر کسی صوبے کے ساتھ زیا دتی نہیں ہو ئی اگر کو ئی صو بہ اسے صو بائی رنگ دے رہا ہے تو یہ اس کی اپنی نا کامی چھپا نے کی کو شش ہو گی ہم صو بائی خود مختاری پر یقین رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں مستحق خواتین اور معززین سے ملا قات کے مو قع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا مزید کہنا تھا کہ قمر زمان کا ئرہ سینئر سیاستدان ہیں انکی کسی بات پر کمنٹس نہیں کرنا چا ہوں گی رقم میں اضا فہ مستحق خواتین کا حق ہے ہم اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں کا ش پیپلزپا رٹی بھی اپنے دور میں یہ ذمہ داریاں نبھا تی ان کا کہنا تھا کہ مستحق خواتین کی عزت نفس مجروح نہ ہواور انہیں لمبی قطاروں میں کھڑا نہ ہونا پڑے اس کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم دینے کے نظام کو تبدیل کر رہے ہیں جلد ملک بھر میں با ئیو میٹرک سسٹم کے ذریعے شنا ختی کا رڈزپر رقم دینے کا نظام متعارف کرا رہے ہیں جو دو ہزار سولہ ہی میں شروع کر دیا جا ئے گا ان کا کہنا تھا کہ مسللم لیگ اپنے منشور پر عمل پیرا ہے ملک میں لو ڈ شیڈنگ کم ہو رہی ہے توانائی کے منصوبے جا ری ہیں دہشت گر دی کے خا تمے کے لیے جنگ جا ری ہے وزیر اعظم تمام صوبوں کو ایک نظر سے دیکھتے ہیں کسی کے ساتھ کو ئی زیا دتی نہیں ہو رہی ہے بینظر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کی رقوم میں اضا فہ کر دیا گیا ہے ملک میں اکنامک مینجمنٹ بہتر ہو ئی ہے جس کی ورلڈ بنک کے صدر نے بھی دورے کے دوران تعریف کی ہے ان کا کہنا تھا کہ تھر کسی صوبے یا وفاق کا مسئلہ نہیں سب کا مسئلہ ہے میں نے گذشتہ روز تھر جا کر وہاں کی خواتین سے بچوں کی ہلا کت پر تعزیت کی ہے اور وہاں جو بحران ہے اس میں خوا تین کی قسط بڑھا دی ہے اور وہاں پر اپنے اسٹاف کی تعداد بڑھا نے کی بھی ہدایت کر دی ہیں ہم کو شش کریں گے کہ وہاں پر ورلڈ فوڈ پروگرام کو لائیں تاکہ وہاں پر یہ مسئلہ کسی حد تک حل ہو سکے انہوں نے کہا کہ جن سمز کے ذریعے لو گوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مسیجز آرہے ہیں ان سموں کو بلاک کررہے ہیں اور ان سمز کے با رے میں معلومات ایف آئی اے کو دے رہے ہیں تاکہ یہ جلعی مسیجز پھیلانے والوں کے خلاف کا روائی ہو سکے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :