کراچی سمیت سندھ بھر میں داعش کا کوئی وجود نہیں، قائم علی شاہ

اتوار 14 فروری 2016 20:33

خیر پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں داعش کا کوئی وجود نہیں، کراچی میں امن کیلئے جو کچھ کیا وہ عوام کے سامنے ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو خیر پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں داعش کا کوئی وجود نہیں، صوبے میں ہر مشکوک شخص کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ادویات پر ٹیکس لگا کر وفاقی حکومت نے بڑی زیادتی کی ہم اس کو برداشت نہیں کرینگے۔ کراچی میں امن کیلئے جو کچھ کیا وہ عوام کے سامنے ہے۔