Live Updates

عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے ‘تحر یک انصاف والوں کے مقدر میں رونے کے سواکچھ نہیں وہ ہمیشہ روتے ہیں ، آئندہ بھی روتے رہیں گے ‘میں عوام کے ووٹوں سے دوبارہ کا میاب ہو کر سپیکر بن چکا ہوں، مجھے دوبارہ ڈی سیٹ کرنے کا تحر یک انصاف کا خواب کبھی حقیقت نہیں بن سکے گا‘(ن) لیگ کی حکومت ملک کو دہشت گردی سمیت تمام بحرانوں سے نجات دلائے گی ، موجودہ حکو مت کی پالیساں قومی امنگوں کے عین مطابق ہیں ،اسپیکر قومی اسمبلیسردار ایاز صادق کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 14 فروری 2016 20:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14فروری۔2016ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھ رہے جو کبھی پورے نہیں ہوں گے ‘تحر یک انصاف والوں کے مقدر میں رونے کے سواکچھ نہیں وہ ہمیشہ روتے ہیں اور آئندہ بھی روتے رہیں گے ‘میں عوام کے ووٹوں سے دوبارہ کا میاب ہو کر سپیکر بن چکا ہوں مجھے دوبارہ ڈی سیٹ کرنے کا تحر یک انصاف کا خواب کبھی حقیقت نہیں بن سکے گا‘(ن) لیگ کی حکومت ملک کو دہشت گردی سمیت تمام بحرانوں سے نجات دلائے گی اور موجودہ حکو مت کی پالیساں قومی امنگوں کے عین مطابق ہیں ۔

اتوار کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین تر جیح ہے اور افواج پاکستان کی قر بانیوں اور حکومت کی بہتر پا لیسوں کی وجہ سے آج ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ ہو رہا ہے اور آخری دہشت گردی کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہیگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کیلئے موجودہ حکومت نے جتنے منصوبے شروع کیے ہیں اسکے بعد یقینی طور پر ملک سے بجلی کی لوڈشیڈ نگ کا خاتمہ ہو گا اور ملک میں اب ترقی اور خوشخالی کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔

سردار ایاز صادق سے جب تک تحر یک انصاف کے متعلق سوال کیا گیا تواس پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ تحر یک انصاف جیسے لوگوں کی قسمت میں صرف رونا ہی لکھا ہے اور یہ روتے ہی رہیں گے ۔ مجھے ڈی سیٹ کرنے کا خواب صرف خواب ہی رہے گا اور یہ کبھی حقیقت نہیں بن سکے گا ۔ جھوٹے بیان حلفی جمع کرانے ،الزامات اورغلط بیانی کرنے والوں کے خلاف رواں ہفتے رٹ پٹیشن دائر کرنے جارہا ہوں جس کی سزا پانچ سے سات سال ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیر اعظم بننے کے جو خواب دیکھ رہے ہیں وہ پورے نہیں ہوں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات