سائیں کی ایک بار پھر تقریب میں آنکھ لگ گئی ، تالیاں بجنے پربیدار ہوئے

اتوار 14 فروری 2016 20:31

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14فروری۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سائیں قائم علی شاہ ایک بار پھر تقریب کے دوران سو گئے ‘ تالیاں بجی تو سائیں بیدار ہوئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ مہران انجینئرنگ یونیورسٹی خیر پور کیمپس کی تقریب میں شریک ہوئے تو اس دوران انکی آنکھ لگ گئی ۔ تالیاں بجنے پر سائیں کی آنکھ کھلی ۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر انہیں سالانہ کارکردگی کی رپورٹ سنا رہے تھے تو سائیں قائم علی شاہ اسے لوری سمجھ کر خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے۔ تقریب کے اختتام پر تالیاں بجیں تو سائیں کی آنکھ کھل گئی ۔

متعلقہ عنوان :