مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی،فائرنگ سے خاتون سمیت 2 کشمیری شہید،درجنوں زخمی، علاقے میں مظاہرے پھوٹ پڑے، صورتحال کشیدہ ،کشمیریوں اور بھارتی فوج کے درمیان جھڑپیں ،بھارت مخالف نعرے بازی،عالمی برادری بھارتی سفاکیت کا نوٹس لیکشمیریوں کا خون راہیگاں نہیں جائے گا ،بھارتی ہتھکنڈے کشمیریوں کو انکے حق ،خوداردیت سے نہیں روک سکتے،حریت رہنماؤں کی بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی شہادت کی شدید مذمت

اتوار 14 فروری 2016 20:31

سری نگر/ نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14فروری۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کے خاتون سمیت 2بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا،واقعے کے بعد علاقے میں مظاہرے پھوٹ پڑے اور کشیدگی پھیل گئی ،کشمیریوں اور بھارتی فوج کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں ،حریت رہنماؤں نے بھارتی فوج کے ہاتھوں معصوم کشمیریوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے بھارتی سفاکیت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہاکہ کشمیریوں کا خون راہیگاں نہیں جائے گا ،بھارتی ہتھکنڈے کشمیریوں کو انکے حق خوداردیت سے نہیں روک سکتے۔

اتوار کو میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہکشمیرکے ضلع پلوامہ میں گزشتہ روز بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی شہادت کے خلاف شہری احتجاج کررہے تھے کہ سفاک بھارتی فوجیوں نے شہریوں پراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

شہید ہونے والوں میں دانش فاروق اور طاہرہ حمید نامی خاتون شامل ہیں۔واقعے کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے شہروں ہوگئے اور بڑی تعدادمیں بھارت کے خلاف مظاہرے کیے گئے ۔

علاقے میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور مظاہرین و سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ کئی علاقوں تک پھیل گیا ہے۔کشمیریوں کی جانب سے بھارتی حکومت اور فوج کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔حریت رہنماؤں میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک سمیت دیگر نے بھارتی فوج کے ہاتھوں معصوم کشمیریوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے بھارتی سفاکیت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کا خون راہیگاں نہیں جائے گا ،بھارتی ہتھکنڈے کشمیریوں کو انکے حق خوداردیت سے نہیں روک سکتے