وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس، عوام کو خدمات کی فراہمی مزید بہتر بنانے کے لئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا، عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے محکموں کو فعال اور متحرک کردار ادا کرنا ہے،سرکاری محکمو ں میں عوام کو ہر طرح کی سہولت ترجیحی بنیادوں پر ملنا ضروری ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کا اجلاس سے خطاب

اتوار 14 فروری 2016 19:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں عوام کو خدمات کی فراہمی مزید بہتر بنانے کے لئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا- وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے محکموں کو فعال اور متحرک کردار ادا کرنا ہے - سرکاری محکموں میں عوام کے مسائل فوری حل ہونے چاہئیں اورا س ضمن میں عوام کو ہر طرح کی سہولت ترجیحی بنیادوں پر ملنا ازحدضروری ہے - وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سرکاری امور کوفی الفور نمٹانے سے عوامی مسائل جلد حل ہوتے ہیں لہٰذااس مقصد کے حصول کے لئے موٴثر لائحہ عمل وضع کرکے اس پر عمل درآمد ضروری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے انفرادیت کو اپناتے ہوئے موٴثر انداز میں آگے بڑھنا ہے - انہوں نے کہا کہ تعلیم ، صحت اور دیگر سماجی شعبوں میں عوام کی سہولتوں کو بہتر بنانے کے لئے موٴثر اقدامات کرنا ہیں- وزیر اعلیٰ کو سرکاری امور جلد نمٹانے کے حوالے سے مختلف تجاویز کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ سیکرٹریزنے اجلاس میں شرکت کی-

متعلقہ عنوان :