عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ‘ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں پر حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کی جا رہی ‘ ہمارے دلوں میں کشمیریوں کی بہت عزت اور مقام ہے ‘آزاد کشمیر کی حکومت کی کارکردگی کو دو لفظوں ” کرپٹ اور نااہل “ میں بیان کیا جا سکتا ہے‘ چوہدری عبدالمجید نالائقی اور نااہلی چھپانے کیلئے بے بنیاد باتیں کر رہے ہیں‘ وزیر اعظم آزاد کشمیر کو مسلم لیگ (ن) کے کامیاب ورکرز کنونشن سے اپنا انجام نظر آ رہا ہے‘جان و مال کے تحفظ میں ناکامی پر وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید فوری مستعفی ہو جائیں،وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کی پریس کانفرنس

اتوار 14 فروری 2016 18:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14فروری۔2016ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ‘ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں پر حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کی جا رہی ‘ ہمارے دلوں میں کشمیریوں کی بہت عزت اور مقام ہے ‘آزاد کشمیر کی حکومت کی کارکردگی کو دو لفظوں ” کرپٹ اور نااہل “ میں بیان کیا جا سکتا ہے‘ چوہدری عبدالمجید اپنی نالائقی اور نااہلی چھپانے کیلئے بے بنیاد باتیں کر رہے ہیں‘ وزیر اعظم آزاد کشمیر کو مسلم لیگ (ن) کے کامیاب ورکرز کنونشن سے اپنا انجام نظر آ رہا ہے‘جان و مال کے تحفظ میں ناکامی پر وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید فوری مستعفی ہو جائیں۔

وہ اتوار کو یہاں نیوز کانفرنس کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ریلی کے شرکاء نے مسلم لیگ (ن) کے خلاف نازیبا نعرے لگائے۔ سردار سکندر حیات کا سیاست میں اہم مقام ہے ‘ جب واقعہ پیش آیا تو وزیر اعظم آزاد کشمیر نکیال میں موجود تھے اور حملہ آوروں سے رابطے میں تھے اور ساتھ ساتھ ہدایات بھی دے رہے تھے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

آزاد کشمیر کی پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر پولیس حملہ آوروں کی حوصلہ افزائی کرتی رہی۔ آصف کرمانی نے کہا کہ پر امن لوگوں پر حملہ کر کے ان کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ نااہل او رکرپٹ وزیر اعطم آزاد کشمیر کے کہنے پر ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں پر حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کی جا رہی بلکہ الٹا پولیس نے ہمارے نے ہمارے ہی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

آصف کرمانی نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کو جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے۔ مسلم لیگ (ن) کو قیمتی جانی نقصان پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے۔ ہم عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اس گھناؤنے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ واقعہ کی شفاف تحقیقات کے حامی ہیں۔ وزیر اعظم نوا زشریف چاہتے ہیں کہ واقعہ کی تحقیقات ہوں۔

انہوں نے کہ کہا کہ سیاسی جلسے جلوس نکالنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے عالمی سطح پر مد برانہ انداز میں مسئلہ کشمیر اجاگر کیا۔ ہمارے دلوں میں کشمیریوں کی بہت عزت اور مقام ہے۔ معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہاکہ آزاد کشمیر کی حکومت کی کارکردگی کو دو لفظوں ” کرپٹ اور نااہل “ میں بیان کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم آزاد کشمیر اپنی نالائقی اور نااہلی چھپانے کیلئے بے بنیاد باتیں کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر کو مسلم لیگ (ن) کے کامیاب ورکرز کنونشن سے اپنا انجام نظر آ رہا ہے۔ آصف کرمانی نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو حقائق جاننے کیلئے پارٹی کے کسی معتبر شخص کو آزاد کشمیر بھیجیں ۔ چوہدری عبدالمجید کے دماغ میں موجود فتور کل سامنے آ گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف نے پارٹی کارکنوں کو پر امن رہنے کی ہدایت کی ہے۔ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہیں۔ جان و مال کے تحفظ میں ناکامی پر وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید فوری مستعفی ہو جائیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے جمہوری عمل کے تسلسل کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔ آصف کرمانی نے کہا کہ جلوسوں میں اشتعال انگیز تقاریر اور نعرے بازی سے گریز ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :