نواز شریف اتنا تنگ کریں جتنا برداشت کر سکیں،پیپلزپارٹی کو کمزور کرنا وفاق پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے ، پرویز رشیداور دیگر دو تین وزراء میٹھا بولیں اور ہر وقت منہ میں گولی رکھیں،ڈاکٹر عاصم کیس کی تحقیقات میں کیا نکلا ؟،عزیر بلوچ کو ایسے پیش کیا گیا جیسے کل ہی گرفتار کیا گیا، پیپلزپارٹی کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے،پیپلزپارٹی کے ساتھ دہشتگردی کو نتھی نہیں کیا جا سکتا، نیشنل ایکشن پلان پورے پاکستان کے لئے ہے ، ایک وزیر جب کراچی آتے ہیں تو آگ لگا جاتے ہیں، میاں صاحب بتانا چاہتا ہوں کہ وہ وفاقی وزیر نہ تو آپ کا وفادار ہے اور نہ ملک کا،عدلیہ سندھ کے ساتھ ہونیولی زیادتیوں کا نوٹس لے،مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیوکی پریس کانفرنس

اتوار 14 فروری 2016 18:36

نواز شریف اتنا تنگ کریں جتنا برداشت کر سکیں،پیپلزپارٹی کو کمزور کرنا ..

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14فروری۔2016ء) مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو کمزور کرنا وفاق پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے ،ڈاکٹر عاصم کیس کی تحقیقات میں کیا نکلا ؟،عزیر بلوچ کو ایسے پیش کیا گیا جیسے کل ہی گرفتار کیا گیا، نواز شریف اتنا تنگ کریں جتنا کل برداشت کر سکیں۔اتوار کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے ،سازشیں ہو رہی ہیں عجیب و غریب لوگوں کو نکالا جا رہا ہے ،پیپلزپارٹی کیخلاف کچھ نہ ملے تو ایان علی کو کھڑا کر دیا جاتا ہے۔

مولابخش چانڈیو نے کہا کہ عزیر بلوچ کو ایسے پیش کیا گیا جیسے کل ہی گرفتار کیا گیا ہو بتایا جائے ڈاکٹر عاصم کیس کی تحقیقات میں کیا نکلا ؟پیپلزپارٹی کے ساتھ دہشتگردی کو نتھی نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی وفاق کے خلاف نکلے تو آپ کو بہت برا لگا لیکن جب وزیر اعلیٰ شہباز شریف وفاق کے خلاف باہر نکلے تو میاں صاحب تب آپ نے انہیں نہ روکااور ہمارے وزیر اعلیٰ انتہائی شریف ہیں کوئی جلوس نہ نکالا۔

انہو ں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پورے پاکستان کے لئے ہے ، ایک وزیر جب کراچی آتے ہیں تو آگ لگا جاتے ہیں، میاں صاحب! بتانا چاہتا ہوں کہ وہ وفاقی وزیر نہ تو آپ کا وفادار ہی اور نہ ملک کا۔ سندھ ، بلوچستان کا نام سن کر ن لیگ کے وزیروں کے چہروں کا رنگ بدل جاتا ہے۔اس موقع پر سوال کیا کہ چودھری نثار نے کس کی پونچھ دیکھ لی ہے ،دم پر پاؤں رکھنے کی بات کرنے والوں کا لب و لہجہ حیران کن ہے ،عدلیہ سندھ کے ساتھ ہونیولی زیادتیوں کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز رشیداور دیگر دو تین وزراء میٹھا بولیں اور ہر وقت منہ میں گولی رکھیں۔